وجہ قرار و راحت دل زدگاں ہے تو کہ میں
وجہ قرار و راحت دل زدگاں ہے تو کہ میں
لفظ یقیں ہے تو کہ میں حرف گماں ہے تو کہ میں
تیرا بھی آستاں وہی میرا بھی آشیاں وہی
اس کی سحر ہے تو کہ میں اس کی اذاں ہے تو کہ میں
جس کی تراش کے لئے خود کو لہو لہو کیا
اب اسی رہ گزار کا سنگ گراں ہے تو کہ میں
اپنی خبر سے بے خبر اپنی ہی ذات سے مفر
اپنی ہی داستاں کا اک حرف زیاں ہے تو کہ میں
جس کی نظر میں خار ہے ارض وطن کی آبرو
اس کا ہدف ہے تو کہ میں اس کی کماں ہے تو کہ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.