ولولہ دل کا بڑھا زلف دوتا کو دیکھ کر
ولولہ دل کا بڑھا زلف دوتا کو دیکھ کر
مست مے کش ہو گیا کالی گھٹا کو دیکھ کر
شاد ہے یوں دل نگاہ دل ربا کو دیکھ کر
آشنا جس طرح خوش ہو آشنا کو دیکھ کر
اللہ اللہ یہ تڑپ اس طرح کی وارفتگی
دل ربا خود لوٹ ہے دل کی ادا کو دیکھ کر
کہتے ہیں وہ حشر کے دن کون ہوگا داد خواہ
یاد رہ سکتا ہے کب بندہ خدا کو دیکھ کر
تم کہاں سے آ رہے ہو ایسے گھبرائے ہوئے
کیا کہیں گے دشمن اس چاک قبا کو دیکھ کر
پھر چلا آتا ہے ناصح مغز کھانے کے لئے
کانپ جاتا ہے مرا دل اس بلا کو دیکھ کر
اس گلی کا جوش وحشت میں پتہ ملتا نہ تھا
کھل گئیں آنکھیں سی تیرے نقش پا کو دیکھ کر
پڑ گئی تھی تیرے دل میں جو گرہ وہ کھل پڑی
وا ہوا یہ عقدہ وا بند قبا کو دیکھ کر
کوچۂ اغیار میں یہ بے خودی کیسی خیالؔ
اڑ گئے اوسان کس کے نقش پا کو دیکھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.