وقف کر دی زندگی سب نے زمانے کے لیے
وقف کر دی زندگی سب نے زمانے کے لیے
اب کسے فرصت کسی سے دل لگانے کے لئے
تلخیاں خون جگر کی شاعری میں گھول کر
چند مصرعے لائیں ہیں ہم بھی سنانے کے لئے
بھاپ بن کر اڑ گئے جو لوگ پانی کی طرح
آگ سے کھیلا کئے تھے آشیانے کے لئے
کچھ تو میری چاہتوں کا وہ بھرم رکھتا بھلا
ایک رستہ چھوڑ دیتا آنے جانے کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.