وقت بے وقت وہ یاد آتے رہے
وقت بے وقت وہ یاد آتے رہے
شدتوں سے ہیں دل جو جلاتے رہے
فاصلے کم نہ ہوتے دکھے پھر ہمیں
گو قدم در قدم وہ بڑھاتے رہے
دل میں کچھ اور تھا لب پہ تھا اور کچھ
کہنے کو ہم سے الفت نبھاتے رہے
پیار میں اس کے ہر چوٹ گہری ملی
زخم پر زخم ہم روز کھاتے رہے
یہ قلم بس مرا اس کو لکھتا رہا
آنکھ میں خواب جس کے سجاتے رہے
آہ بھرتی رہی زندگی یہ مری
محفلوں میں مگر مسکراتے رہے
دل نے کھولی گرہ بس اسی کے لیے
جس کے نغمے مرے دل کو بھاتے رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.