Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وقت مشکل ہے پہ یہ وقت گزر جائے گا

براہیم نوری

وقت مشکل ہے پہ یہ وقت گزر جائے گا

براہیم نوری

MORE BYبراہیم نوری

    وقت مشکل ہے پہ یہ وقت گزر جائے گا

    یار و اغیار کا ہاں فیصلہ کر جائے گا

    ٹھوکریں گردش ایام کی گر کھائے گا

    پیار کا بھوت ترے سر سے اتر جائے گا

    کب تلک ضبط کرے گا بھلا سورج کی تپش

    پھول تو پھول ہے اک روز بکھر جائے گا

    مدتوں بعد بھی زندہ ہے بچھڑ کر مجھ سے

    بن مرے اس نے کہا تھا کہ وہ مر جائے گا

    شدت عشق و محبت میں کمی آئے گی

    یار کی دید کو تو روز اگر جائے گا

    رکھ کے آداب دعا پیش نظر اے داعی

    تو دعا کر ترا دامن ابھی بھر جائے گا

    آئے گا ایسا برا وقت بھی سوچا ہی تھا

    بیچتے اپنا ہنر اہل ہنر جائے گا

    جانے گھر والوں کو کس درجہ مسرت ہوگی

    صبح کا بھولا اگر شام کو گھر جائے گا

    تجھ کو ہو جائے گی دنیا کی حقیقت معلوم

    جب جنازہ ترا مرقد میں اتر جائے گا

    زندگی میں تو پلٹ کر اسے دیکھا ہی نہیں

    بہر تدفین مگر سارا نگر جائے گا

    عشق محبوب کی لذت ہو میسر جس کو

    جانب دار بھی بے خوف و خطر جائے گا

    فیصلہ ہوگا عدالت میں اسی کے حق میں

    بہر قاضی جو لیے کیسۂ زر جائے گا

    دور سے پانی لگے گا پہ نہ ہوگا پانی

    تشنہ لب دشت میں جس سمت بھی گر جائے گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے