وقت سحر اک ایسی اٹھی روشنی کہ بس
وقت سحر اک ایسی اٹھی روشنی کہ بس
جس آنکھ نے بھی دیکھا یوں چندھیا گئی کہ بس
جی بھر کے اس کے بعد کیا رقص موت نے
جاگے ہوؤں کو صبح کو نیند آ گئی کہ بس
وحشت مرے مزاج کا حصہ نہ بن سکی
پروائیاں سمیٹ کے کہنے لگی کہ بس
مجھ پہ کرم تو ہوتا رہا رب کا بار بار
با وصف اس کے شرم جو آتی رہی کہ بس
بالآخر اپنی آنکھوں سے جاری لہو ہوا
ہر سانحے پہ آنکھ یوں روتی رہی کہ بس
طاہرؔ لیا نہ بھول کے جینے کا نام بھی
ایسے بسر ہماری ہوئی زندگی کہ بس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.