وقت افتاد کیوں نہیں آئی
وقت افتاد کیوں نہیں آئی
لب پہ فریاد کیوں نہیں آئی
میں تیرے شہر سے بھی گزرا تھا
پھر تری یاد کیوں نہیں آئی
غیر تو آئے کاندھا دینے کو
اپنی اولاد کیوں نہیں آئی
میرے پر کاٹتے ہوئے تجھ کو
موت صیاد کیوں نہیں آئی
دشت مجنوں تھا دل کوئی لیلیٰ
کرنے آباد کیوں نہیں آئی
وہ تو بے شک امینؔ تھے تجھ میں
خوئے اجداد کیوں نہیں آئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.