وقت ہی کم تھا فیصلے کے لئے
وقت ہی کم تھا فیصلے کے لئے
ورنہ میں آتا مشورے کے لئے
تم کو اچھے لگے تو تم رکھ لو
پھول توڑے تھے بیچنے کے لئے
گھنٹوں خاموش رہنا پڑتا ہے
آپ کے ساتھ بولنے کے لئے
سیکڑوں کنڈیاں لگا رہا ہوں
چند بٹنوں کو کھولنے کے لئے
ایک دیوار باغ سے پہلے
اک دوپٹا کھلے گلے کے لئے
ترک اپنی فلاح کر دی ہے
اور کیا ہو معاشرے کے لئے
لوگ آیات پڑھ کے سوتے ہیں
آپ کے خواب دیکھنے کے لئے
اب میں رستے میں لیٹ جاؤں کیا
جانے والوں کو روکنے کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.