وقت اک سنگ کو شہکار بھی کر سکتا ہے
وقت اک سنگ کو شہکار بھی کر سکتا ہے
بکنے والے کو خریدار بھی کر سکتا ہے
دعوت عشق کی بے جا نہ کرو ناقدری
یہ عمل عشق کو بیزار بھی کر سکتا ہے
گوشۂ لب ہے تبسم کی قبا اوڑھے ہوئے
وہ کسی دل کو گرفتار بھی کر سکتا ہے
اک وہ منزل جو تڑپتی ہو لپٹنے کے لئے
اک مسافر ہے جو انکار بھی کر سکتا ہے
حوصلہ چاہے تو راتوں میں اگا دے سورج
دھوپ میں سایۂ دیوار بھی کر سکتا ہے
الفتیں جینے کا آیا ہے سلیقہ مجھ میں
اب مسیحا مجھے بیمار بھی کر سکتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.