وقت کا انتخاب ہیں ہم لوگ
وقت کا انتخاب ہیں ہم لوگ
کتنے عزت مآب ہیں ہم لوگ
حادثے ہم پہ ناز کرتے ہیں
ہر بلا کا جواب ہیں ہم لوگ
ہم سے ملتی ہے روشنی سب کو
وقت کا آفتاب ہیں ہم لوگ
ہم نے طوفاں کے رخ بھی موڑے ہیں
دیکھنے میں حباب ہیں ہم لوگ
ہم نے لکھا ہے پیار کا دستور
آشتی کی کتاب ہیں ہم لوگ
خود کو پتھر بنا لیا ہم نے
تیرے دل کا جواب ہیں ہم لوگ
تو ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے
تیری آنکھوں کا خواب ہیں ہم لوگ
چشم یاراں میں خار ہیں لیکن
در حقیقت گلاب ہیں ہم لوگ
ہم کو دنیا نذیرؔ کچھ بھی کہے
آپ اپنا جواب ہیں ہم لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.