وقت کا کیا ہے تقاضا نہیں دیکھا جاتا
وقت کا کیا ہے تقاضا نہیں دیکھا جاتا
عشق میں ادنیٰ و اعلیٰ نہیں دیکھا جاتا
ایک ہی وقت میں مل جائے تو پیچھا چھوٹے
زندگی بھر کا سلگنا نہیں دیکھا جاتا
یہ شب و روز یہ موسم یہ بدلتے منظر
رات دن کا یہ تماشا نہیں دیکھا جاتا
آئنہ دیکھ کے ہم خود کو نہ پہچان سکے
اپنے چہرے کا بکھرنا نہیں دیکھا جاتا
جانے حالات ہمیں اور دکھائیں کیا کیا
نسل نو کا یہ بہکنا نہیں دیکھا جاتا
شعبدہ باز سیاست سے تو باز آئے ہم
کیا کریں ہم سے دکھاوا نہیں دیکھا جاتا
شوقؔ اس خواب کی تعبیر ملی ہے ایسی
اب کوئی خواب سہانا نہیں دیکھا جاتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.