Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وقت کا پہیہ چلا اور رات گہری ہو گئی

بلال اسود

وقت کا پہیہ چلا اور رات گہری ہو گئی

بلال اسود

MORE BYبلال اسود

    وقت کا پہیہ چلا اور رات گہری ہو گئی

    شام آئی دن ٹلا اور رات گہری ہو گئی

    اتنا روشن تھا بدن میں دن ہی رہتا تھا مدام

    بے سبب ہی دل جلا اور رات گہری ہو گئی

    آخری دیدار تھا تیار تھا جس کے لیے

    ایسا مشکل مرحلہ اور رات گہری ہو گئی

    جاگنے والے نہ تھے جو دیکھتے اس کی چمک

    نیند سب کا مشغلہ اور رات گہری ہو گئی

    میں اسے کہنے ہی والا تھا اجالا تھا ابھی

    کر بھلا سو ہو بھلا اور رات گہری ہو گئی

    رات تو پہلے سے تھی جب باپ سا سورج نہ تھا

    چاند سا بھائی ڈھلا اور رات گہری ہو گئی

    پی نہیں سکتے تھے پانی دیکھ تو سکتے تھے ہم

    ایک تو یہ کربلا اور رات گہری ہو گئی

    اس طرف طوفان آیا اور دن لمبا ہوا

    ہم پر آیا زلزلہ اور رات گہری ہو گئی

    سن رہے ہو جیسے ہی ابیض نے اسودؔ سے کہا

    پر کرو میرا خلا اور رات گہری ہو گئی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے