وقت کم فاصلہ زیادہ ہے
ہجر کا راستہ زیادہ ہے
مرحلے اور بھی بہت ہیں مجھے
آخری مرحلہ زیادہ ہے
ذات سے ایک جنگ جاری ہے
اور یہ معرکہ زیادہ ہے
ہم سفر ایک بھی نہیں میرا
ہاں مگر قافلہ زیادہ ہے
وصل کہنہ شراب جیسا ہے
نشہ کم ذائقہ زیادہ ہے
ان کتابوں میں بس یہی ہے کمی
زیست کم فلسفہ زیادہ ہے
رات صدیوں سے ہے محیط ابد
اور یہ المیہ زیادہ ہے
اک تعلق جو تجھ سے تھا جاناں
اس سے کچھ سلسلہ زیادہ ہے
مسئلے اور بھی بہت ہیں مگر
درد کا مسئلہ زیادہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.