وقت کے بے ڈھب رستوں پر اور الٹی سیدھی چال میں خوش
وقت کے بے ڈھب رستوں پر اور الٹی سیدھی چال میں خوش
دیکھو کیسے رہتے ہیں ہم دنیا کے جنجال میں خوش
جانے والا سال تو پھر بھی جیسے تیسے بیت گیا
اس دنیا کو رکھنا مولا آنے والے سال میں خوش
اک منظر کی شادابی نے یوں ہم کو خوش رنگ کیا
موسم موسم پھرتے ہیں اور رہتے ہیں ہر حال میں خوش
مرگ محبت اور اس کے اسباب پہ آخر روئے کون
وہ بھی خود میں مست مگن ہے میں بھی اپنے حال میں خوش
تم مانگے کا ریشم پہنو عیش کرو ہاں لیکن ہم
خود داری کی پھٹی پرانی ایک اکیلی شال میں خوش
اک بچے کی آنکھ میں جیسے روشن ہو معصوم خوشی
بالکل ایسے ہوتے ہیں ہم آپ کے استقبال میں خوش
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.