وقت کے انتظار میں وہ ہے
وقت کے انتظار میں وہ ہے
جستجوئے شکار میں وہ ہے
سینۂ رازدار ہی میں نہیں
دیدۂ آشکار میں وہ ہے
آئینہ صاف ہو تو دیکھ اسے
نقشۂ دل فگار میں وہ ہے
اس کے قبضے میں کائنات سہی
فقرا کی قطار میں وہ ہے
سر پہ دستار فضل ہے لیکن
جبۂ تار تار میں وہ ہے
بے کراں ذہن و دل کی ہے وسعت
جسم و جاں کے حصار میں وہ ہے
اس کی چاروں طرف کتابیں ہیں
حلقۂ غم گسار میں وہ ہے
پیش ظالم صدائے حق یعنی
نرغۂ صد ہزار میں وہ ہے
قلعۂ بے بصر میں تم محفوظ
خود کلامی کے غار میں وہ ہے
خاک تم پا سکوگے خاک اسے
آب و باد و شرار میں وہ ہے
لمحہ ہائے سکوں میں اس کی تلاش
ساعت اضطرار میں وہ ہے
پیروی اس کی ہے عبث راہیؔ
خود ہی راہ فرار میں وہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.