وقت کے ساتھ وہ سمجھا تھا بدل جاؤں گا
وقت کے ساتھ وہ سمجھا تھا بدل جاؤں گا
ہجر کی آگ میں لگتا ہے کہ جل جاؤں گا
تو مرے حال شکستہ سے پریشان نہ ہو
تھوڑا تنہائی میں رو لوں گا سنبھل جاؤں گا
میں ترے عشق کی دیوار کا کچا رنگ ہوں
تیز بارش نہ سہوں گا میں نکل جاؤں گا
رات بھر جلنے جلانے کی سزا دے مجھ کو
یا کہ سورج تو بنا دے مجھے ڈھل جاؤں گا
میں ہوں اک آئنہ پر گرد جمی ہے مجھ پر
تیری صحبت میں رہوں گا تو اجل جاؤں گا
میں نے آنکھوں میں چھپائے ہیں تری یاد کے غم
تو مرے سامنے آیا تو مچل جاؤں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.