وقت کی کیسی ہے رفتار تمہیں کیا معلوم
وقت کی کیسی ہے رفتار تمہیں کیا معلوم
کب یہ بن جائے گا ہتھیار تمہیں کیا معلوم
جنگ پتھر سے ہو لڑنا تو بڑی بات نہیں
پھول سے لڑنا ہے دشوار تمہیں کیا معلوم
ٹھیک سے دیکھ نہیں پائی ہے معنی اپنے
لفظ کی آنکھ ہے بیمار تمہیں کیا معلوم
تم چراغ اپنے جلانے کو ہو بیتاب مگر
روشنی ہوگی گرفتار تمہیں کیا معلوم
پوچھتے ہو مجھے تم پیار کی طاقت کیا ہے
چھین لیتی ہے یہ تلوار تمہیں کیا معلوم
تم نے ہر پھول کو کچلا بڑی بے دردی سے
کیسے سینچا گیا گلزار تمہیں کیا معلوم
مانا انسان نہیں طنز سے مرتا عاطفؔ
دل تو ہو جاتا ہے مسمار تمہیں کیا معلوم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.