وقت کی لہروں پہ چلتا کون ہے
وقت کی لہروں پہ چلتا کون ہے
دھوپ کے ہم راہ سایا کون ہے
بھول جائیں جس سے مل کر تلخیاں
آپ کے نزدیک ایسا کون ہے
شام کے ڈھلتے ہی دستک کس نے دی
بن کے جوگی یہ بھٹکتا کون ہے
لاکھوں طوفاں اور تن تنہا کوئی
دیکھیں اب آنکھیں چراتا کون ہے
آپ نے تو کہہ دیا فرصت نہیں
دل پہ جو گزری ہے کہتا کون ہے
دل نے آخر فیصلہ دے ہی دیا
راستے کو اب بدلتا کون ہے
پھر ہمارے ظرف کا ہے امتحاں
دیکھنے والا تماشا کون ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.