وقت کی مہربانیاں ہیں بہت
وقت کی مہربانیاں ہیں بہت
فاصلے اب بھی درمیاں ہیں بہت
در و دیوار پر ہے ایک سکوت
آج گھر میں اداسیاں ہیں بہت
اور چہروں پہ تبصرہ بے سود
اپنے اندر بھی خامیاں ہیں بہت
آؤ پھر اک حسیں گناہ کریں
اپنے حصے میں نیکیاں ہیں بہت
ٹوٹ کر اس لئے صباؔ بکھرے
خشک پتوں میں آندھیاں ہیں بہت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.