وقت یہ فیصلہ کرتا نہیں تدبیر کے ساتھ
وقت یہ فیصلہ کرتا نہیں تدبیر کے ساتھ
کون الجھا ہے تری زلف گرہ گیر کے ساتھ
اور ہوں گے جنہیں راس آئی ہے دنیا کی بہار
ہم تو الجھے ہی رہے گردش تقدیر کے ساتھ
راہرو کوئی ہو منزل پہ پہنچ جاتا ہے
کبھی قسمت کے سہارے کبھی تدبیر کے ساتھ
کسی فرزانے کو توفیق مدد بھی نہ ہوئی
کوئی دیوانہ سسکتا رہا زنجیر کے ساتھ
قاعدہ ہو تو ہر اک شخص نکل پڑتا ہے
کبھی تخریب کے ساتھ اور کبھی تعمیر کے ساتھ
جرأت عشق سزا دے کہ جزا ہم نے تو
اپنی تصویر لگا دی تری تصویر کے ساتھ
دامن فہم و فراست ہو اگر ہاتھوں میں
کام بگڑے بھی سنور جاتے ہیں تدبیر کے ساتھ
یہ سحر ہے کہ نہیں کون ہمیں بتلائے
ظلمت شب بھی نظر آئی ہے تنویر کے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.