وصل رنگیں کا مزا اتنا نہ لوٹ
آگہی و ہوش کا رشتہ ہی جس سے جائے ٹوٹ
مت سمجھ اس کی وفا کو جھوٹ موٹ
ایسے اکثر عشق میں تقدیر بھی جاتی ہے پھوٹ
اتنی بد مستی بھی تو اچھی نہیں
کیف دل ہے ساغر مے ہاتھ سے جائے نہ چھوٹ
موت ظلمت زندگی نور مدام
کس قدر سنگیں ہے یہ سچ کس قدر رنگیں یہ جھوٹ
کب تلک اس کو سنبھالیں کیا کریں
کرشن موہنؔ من تو کومل کانچ ہے جائے گا ٹوٹ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.