وداع ساتھ تمہارے ہی ہو گیا سورج
وداع ساتھ تمہارے ہی ہو گیا سورج
پھر اس کے بعد نہ ہم کو کہیں ملا سورج
کہیں ابھر نہ سکا روز و شب کی محفل میں
میں دن کا چاند رہا اور رات کا سورج
اٹھے جو ہم سے گراں گوش تو ہوا معلوم
ہمیں پکار کے کب کا چلا گیا سورج
ملن کی شام سہی پر ملن نصیب کہاں
تو چڑھتے چاند کی میت میں ڈوبتا سورج
اس ایک شام کو جس کے لئے تھے چشم براہ
خلاف وقت بڑی دیر سے ڈھلا سورج
مصورؔ آؤ اسی شعلہ رخ کی سمت چلیں
سنا ہے ڈھلتا نہیں اس کے بام کا سورج
- کتاب : Manghii dhire chal (Pg. 20)
- Author : Musavvir Sabzwari
- مطبع : Nazish Book Center (1971)
- اشاعت : 1971
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.