ویراں ہے تمناؤں کا منظر ترے ہوتے
ویراں ہے تمناؤں کا منظر ترے ہوتے
کیا حال ہے دل کا مرے دلبر ترے ہوتے
اک چشم کرم شہر غریباں پہ ادھر بھی
پیاسا ہے نگر ایک سمندر ترے ہوتے
کچھ تجھ کو خبر ہے مرے دم ساز مسیحا
پھرتا ہوں رہ زیست میں در در ترے ہوتے
کیا تجھ کو گوارا ہے ترا بندۂ مجبور
اغیار کی چوکھٹ پہ رکھے سر ترے ہوتے
اے گردش مینائے شب و روز بتا کچھ
کیوں شہر میں ہیں اتنے گداگر ترے ہوتے
اک یہ بھی ہے انداز ترے حسن کرم کا
ہوں رہ کے وطن میں بھی مسافر ترے ہوتے
ہے کنج قفس میں یہ ترا حال غم دل
کیا حشر اٹھاتا جو کبھی پر ترے ہوتے
قاتل بھی ہے تو اور مسیحا بھی مرا تو
کیا رنگ کروں دل کا فسوں گر ترے ہوتے
اک مرحلۂ مرگ ابھی اور ہے باقی
یہ کام بھی ہو جائے ستم گر ترے ہوتے
اے شیخؔ ترے فکر کی یہ شعلہ بیانی
مانند گہر ہائے سخنور ترے ہوتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.