ویران مقبروں سے چلو مشورہ کریں
ویران مقبروں سے چلو مشورہ کریں
نام و نسب کا دور ہوا ختم کیا کریں
اڑتی ہے خاک کمروں میں آسیب کی طرح
دیوار و در کو غور سے کب تک تکا کریں
ہاتھوں میں لے کے کیمرہ بھٹکیں تمام عمر
ماضی کی بکھری یادوں کو یکجا کیا کریں
ہم سن رسیدہ لوگوں کی صحبت میں بیٹھ کر
روشن ضمیر والوں کے قصے سنا کریں
آیا ہے میرے شہر میں لیکن ملا نہیں
وہ کس جگہ اسیر ہے چل کر پتا کریں
جاویدؔ تیری غزلوں کا لہجہ ہے مختلف
دل کو ترے مزاج سے کیوں آشنا کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.