وہ آ جائے تو میرا شہر دل آباد ہو جائے
وہ آ جائے تو میرا شہر دل آباد ہو جائے
پھر اس کے بعد وہ میرے لئے صیاد ہو جائے
کسی سے عشق کا اظہار خاموشی بھی ہوتی ہے
ضروری ہے کہ کوئی آدمی فرہاد ہو جائے
عجب ہوتی ہے حالت جب کبھی یہ دل مچلتا ہے
کبھی یہ شاد ہوتا ہے کبھی ناشاد ہو جائے
جو ہونی ہے مقدر میں وہ اک دن ہو کے رہتی ہے
گلہ کیا کیجئے دنیا اگر برباد ہو جائے
سنہرے خواب تو دیکھے مگر تعبیر کب نکلی
کوئی تو آئے دن ایسا کہ یہ دل شاد ہو جائے
ستم کا دن بھی لمبا اور الم کی رات بھی لمبی
بھلا پھر کیوں نہ کوئی خانماں برباد ہو جائے
سنا ہے تم بھی کوئی آدمی تھے اک زمانے میں
وہ کیا دن تھے ذرا احوال اے شہزادؔ ہو جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.