Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ آئیں گے بھی مرے گھر تو اور کیا ہوگا

محسن دربھنگوی

وہ آئیں گے بھی مرے گھر تو اور کیا ہوگا

محسن دربھنگوی

MORE BYمحسن دربھنگوی

    وہ آئیں گے بھی مرے گھر تو اور کیا ہوگا

    یہی کہ درد دل زار کچھ سوا ہوگا

    ملال اس کا نہ فرمائیں ہو ہی جاتا ہے

    سنا کچھ آپ نے ہم سے تو کچھ کہا ہوگا

    مری بھی راہ گزر تھی کبھی گلی ان کی

    صبا نے نقش کف پا مٹا دیا ہوگا

    چھڑا ہوا ہے فسانہ کوئی گلستاں میں

    ہماری ان کی محبت کا ماجرا ہوگا

    ادھر بھی دیکھیے للہ سوچئے تو سہی

    ہم آئے ہیں جو یہاں کوئی مدعا ہوگا

    ہم اور شکوۂ بیداد خیر کیا کہئے

    کسی نے آ کے یہی آپ سے کہا ہوگا

    کسی کے ذکر پہ یہ بدگمانیاں توبہ

    حسین ہوگا کوئی لیکن آپ سا ہوگا

    ہمارے سامنے یہ چونچلے رقیبوں سے

    اب ان کی بزم میں جو آئے بے حیا ہوگا

    جو عمر آپ کے وعدوں پہ کاٹ دے اپنی

    وہ خاکسار نہیں کوئی دوسرا ہوگا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے