وہ آنکھیں ہی نہیں جن کا کنارا نم نہیں ہوتا
وہ آنکھیں ہی نہیں جن کا کنارا نم نہیں ہوتا
وہ دل دل ہی نہیں جس کا مقدر غم نہیں ہوتا
بہاروں میں اجڑ جاتی ہیں پھولوں سے بھری بیلیں
جھلس کر راکھ ہونے کا کوئی موسم نہیں ہوتا
بچھڑنے کی شرائط بھی اگر طے مل کے کر لیتے
تجھے بھی غم نہیں ہوتا مجھے بھی غم نہیں ہوتا
ہمیں اب روشنی کی اور ہی تفہیم کرنی ہے
چراغوں کو جلانے سے اندھیرا کم نہیں ہوتا
یہ راز عشق ہے اس کی روایت ہے یہی صاحب
بھڑک اٹھے جو یہ شعلہ تو پھر مدھم نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.