وہ ایسے پیش آیا مجھ سے جیسے جانتا نہیں
وہ ایسے پیش آیا مجھ سے جیسے جانتا نہیں
اگرچہ نام اس کا میں کبھی بھی بھولتا نہیں
یہ دل بھی ہے کے اس کی بے وفائی مانتا نہیں
مگر سوائے اس کے اب کسی سے رابطہ نہیں
وہ جادوگر ہے لفظوں کا تو اس سے دور رہنا سیکھ
اس آدمی کے بارے میں ابھی تو جانتا نہیں
مقدر اپنا گر بچھڑنا ہی ہوا تو ٹھیک ہے
میری نظر میں اب بچھڑنا کوئی حادثہ نہیں
یہاں تو غم کی بولیاں لگائی جاتی ہیں میاں
تمہارے درد سے یہاں کوئی بھی آشنا نہیں
کہ میرا خواب بھی ہے وہ مرا خیال بھی ہے وہ
یہ سچ ہے غازیؔ بھول کر بھی اس کو بھولتا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.