وہ اور ہیں جنہیں حالات سازگار ملے
وہ اور ہیں جنہیں حالات سازگار ملے
ہمیں تو پھول کی چاہت میں صرف خار ملے
بہار لالہ و گل کا ہوں مستحق میں بھی
مجھے بھی کاش کبھی موسم بہار ملے
یہ سرد آہیں یہ اندوہ و غم یہ بے چینی
صلے وفا کے مجھے کتنے شاندار ملے
بدل وفا کا وفا ہی ملے گا سوچا تھا
اس آرزو میں مگر زخم بے شمار ملے
دیار غم میں بھی میں مسکرا کے جی لوں گا
اگر جہاں میں کوئی مجھ کو غم گسار ملے
سنا سکا نہ کبھی داستان دل ان کو
ملے تو دوش ہوا پر مجھے سوار ملے
یہ کیسے مان لوں خوش ہیں وہ اپنی دنیا میں
مجھے وہ جب بھی ملے ہیں تو سوگوار ملے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.