وہ برنگ اعتبار آنکھوں میں ہے
وہ برنگ اعتبار آنکھوں میں ہے
ایک تسکیں اک قرار آنکھوں میں ہے
میں نئی رت کے سفر پر ہوں مگر
پچھلے موسم کا خمار آنکھوں میں ہے
خیر مقدم کہہ رہے ہیں سرخ لب
چاہتوں کا اشتہار آنکھوں میں ہے
روشنی کی طرح وہ رخصت ہوا
جگنوؤں کی اک قطار آنکھوں میں ہے
ڈوبتے لمحوں کی کشتی پر سوار
کاروان انتظار آنکھوں میں ہے
ایک طوفاں دل کی گردش میں سخنؔ
ایک جوئے اشک بار آنکھوں میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.