وہ بات نہیں ہے نہیں وہ بات نہیں ہے
وہ بات نہیں ہے نہیں وہ بات نہیں ہے
تجدید ملاقات ملاقات نہیں ہے
جس بھاؤ بکا بیچ دیا منڈی میں خود کو
اب اس سے زیادہ مری اوقات نہیں ہے
یہ بات اگر سچ ہے یقیں کیوں نہیں آتا
سنتا ہوں کہ اب کوئی مرے ساتھ نہیں ہے
اب دل کو منانے میں تو اک عمر لگے گی
کہنے کو تو کہتا ہوں کوئی بات نہیں ہے
ہم اس کے سہارے یہ ستم جھیل رہے ہیں
اب یہ نہ کہو اس میں ترا ہات نہیں ہے
جس دل نے کبھی ہار کی لذت نہیں دیکھی
وہ جانتا ہے اس سے بڑی مات نہیں ہے
ہاں زندگی میں کوئی کمی تو نہیں لیکن
اس جینے میں تاثیرؔ کوئی بات نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.