وہ برہم ہوں تو ان کا ہر قدم محسوس ہوتا ہے
وہ برہم ہوں تو ان کا ہر قدم محسوس ہوتا ہے
جفا محسوس ہوتی ہے کرم محسوس ہوتا ہے
بہت ویران ہے لیکن وہ جب تشریف لاتے ہیں
یہی غربت کدہ رشک ارم محسوس ہوتا ہے
ہماری جستجو پر بد گمانی ہے یہاں سب کو
یہی کوچہ ہمیں کوئے صنم محسوس ہوتا ہے
یہ مانا راہرو منزل سے کوسوں دور ہے اپنی
مگر یہ فاصلہ پہلے سے کم محسوس ہوتا ہے
طبیعت مائل شعر و سخن ہوتی ہے جب نظمیؔ
ترے اشعار پڑھ کر تیرا غم محسوس ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.