وہ بس باتوں سے ہی بہلا گیا ہے
وہ بس باتوں سے ہی بہلا گیا ہے
سمجھ میں ماجرا تو آ گیا ہے
اسے سچ کہنے کی عادت نہیں ہے
جو سچ پوچھا ہے تو گھبرا گیا ہے
عنایت ہی نہیں آتی کسی کو
شکایت کرنا سب کو آ گیا ہے
نئی دنیا کا موسم کچھ الگ ہے
یہ دل کچھ خود سے اکتا سا گیا ہے
بچائے اب خدا ان رہبروں کو
کہ قاتل کا طریقہ بھا گیا ہے
تماشہ دیکھنے والوں میں تم تھے
تو دل تھوڑا سکوں تو پا گیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.