وہ بیخود شباب وہ سیمیں بدن کہاں
وہ بیخود شباب وہ سیمیں بدن کہاں
میں غم نصیب کشتۂ رنج و محن کہاں
دل میں کسی کی یاد نے پھر لی ہیں چٹکیاں
آنکھوں میں چھپ گیا ہے وہ غنچہ دہن کہاں
دنیائے رنگ و بو میں اسی کا تھا اہتمام
وہ گل بدن نہیں تو بہار چمن کہاں
آرام آ چکا ہے دل بے قرار کو
اگلی سی وہ خلش وہ کسک وہ چبھن کہاں
فکر معاش نے ہمیں سب کچھ بھلا دیا
اب وہ بساط عیش وہ بزم سخن کہاں
مرتے ہیں اب بھی بادہ و شاہد کے نام پر
اہل وطن میں جذبۂ حب وطن کہاں
سارا جہان اپنا وطن اب تو ہے بہارؔ
کیوں مجھ سے پوچھیے کہ ہے میرا وطن کہاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.