وہ بھی کسی کے ساتھ ہے میں بھی کسی کے ساتھ
وہ بھی کسی کے ساتھ ہے میں بھی کسی کے ساتھ
یہ ہاتھ ہو رہا ہے بڑا عاشقی کے ساتھ
دریا پہ ایک جل پری دیکھی تھی ایک روز
دل تب سے جا چکا ہے اسی جل پری کے ساتھ
اب اس کا کام وقت بتانا نہیں رہا
یہ سانحہ تو ہونا تھا اک دن گھڑی کے ساتھ
دیوانے ایسے ہوتے ہیں جانفؔ کو دیکھ لو
بستر رکھے ہوئے ہے کسی کی گلی کے ساتھ
تیری صلاح اپنی جگہ ٹھیک ہے اے دوست
کیسے میں خوش رہوں گا بھلا بے دلی کے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.