وہ بھی رونے کو تھا اب اس سے گلہ کیا کرتا
وہ بھی رونے کو تھا اب اس سے گلہ کیا کرتا
ہو بھی جاتا میں اگر اس سے خفا کیا کرتا
چھوڑ جاتا وہ مجھے مجھ سے مری جاں لے کر
وہ مرا اس سے زیادہ بھی برا کیا کرتا
مجھ کو ملنا تو نہیں تھا میں ملا بھی لیکن
اس کی آنکھوں میں تھے آنسو میں بھلا کیا کرتا
چیختا ہی رہا پر میری کسی نے نہ سنی
دم نہیں تھا مری غزلوں میں گلہ کیا کرتا
روز دیکھا نہیں جاتا تھا تڑپنا اس کا
مجھ کو کرنی پڑی مرنے کی دعا کیا کرتا
اس نے ہر چیز کا جب مجھ سے بدل مانگا تو
میں نے لوٹا دی پھر اس کی وہ دعا کیا کرتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.