Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ چاند رات کا وعدہ بھلا دیا تم نے

نیلم بھٹی

وہ چاند رات کا وعدہ بھلا دیا تم نے

نیلم بھٹی

MORE BYنیلم بھٹی

    وہ چاند رات کا وعدہ بھلا دیا تم نے

    ہمارے ساتھ یہ اچھا نہیں کیا تم نے

    پرانے کاغذوں پر کیا نہیں لکھا تم نے

    مرے خیال کو لیکن نہیں پڑھا تم نے

    اسیر خواب ستاروں کو کیا کہا تم نے

    فلک پہ آج مرا نام لے لیا تم نے

    نیا لباس پہن کر کہاں پہ جاؤں میں

    مرے مزاج کو سادہ بنا دیا تم نے

    اگرچہ بھول چکے ہو دلوں کا افسانہ

    کبھی نہ ملنے کا وعدہ وفا کیا تم نے

    عجیب داستاں ہے جاودانی الفت کی

    کہ مسکراتے ہوئے کر دیا فنا تم نے

    نظر ملائی تو محسوس یہ ہوا مجھ کو

    کہ میری جان کو ہاتھوں میں لے لیا تم نے

    اگرچہ دور ہو میری نگاہ سے اب بھی

    ہر ایک درد مرے ساتھ ہی سہا تم نے

    نظر ملے تو سبھی درد بول اٹھتے ہیں

    یہ اور بات کہ کچھ بھی نہیں سنا تم نے

    تمہارے آنے کا امکان بڑھ گیا شاید

    جلا دیا ہے دریچوں میں پھر دیا تم نے

    پڑی نگاہ تمہاری جو میرے آنگن میں

    ہر ایک چاک مرے درد کا سیا تم نے

    نہ اپنے واسطے کافی کبھی ہوئی نیلمؔ

    اسے غریب کی چادر بنا دیا تم نے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے