وہ چراغوں کی بستی جلاتا رہا
روشنی خواہشوں میں سجاتا رہا
گیت خوشیوں کے غم کے ترنم میں بھی
محفلوں میں سدا گنگناتا رہا
خود پہ اس کا یقیں ڈگمگایا نہیں
ہر سمے خود کو وہ آزماتا رہا
خواب اس کے کئی آسمانوں سے تھے
پنکھ خود ہی مگر وہ کٹاتا رہا
اس کو معلوم فطرت زمانہ کی تھی
ہنس کے آنسو وہ اپنے چھپاتا رہا
اس نے روشن کیا گھر کسی اور کا
دل میں تصویر جس کی بناتا رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.