وہ دشت دل پہ اگر ایک بھی نظر کر دے
وہ دشت دل پہ اگر ایک بھی نظر کر دے
طلب کے پیڑ خزاؤں میں با ثمر کر دے
خدائے صدق اگر میں صداقتیں نہ لکھوں
تو میری سوچ کو حرفوں سے بے خبر کر دے
میں نفرتوں کے کڑے موسموں کی زد پر ہوں
جو ہو سکے مرے احساس کو نڈر کر دے
گناہ گار ہوں لیکن انا فروش نہیں
مرے قلم کی گواہی کو معتبر کر دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.