وہ دل کب دل ہے کہلانے کے قابل
وہ دل کب دل ہے کہلانے کے قابل
جو کعبے کے نہ بت خانے کے قابل
ہو جس کا درس اپنانے کے قابل
وہ افسانہ ہے دہرانے کے قابل
تمہاری زلف اور شانے کے قابل
یہ ہے زنجیر دیوانے کے قابل
ہمیں تھے اک فقط شاید ہمیں تھے
تری محفل میں کام آنے کے قابل
بنے ہے مدتوں میں دل بنے ہے
شہید ناز کہلانے کے قابل
مری قسمت کہاں ہے میں کہاں ہوں
دیار دوست میں جانے کے قابل
یہ اہل گلستاں گر چاہیں زمزمؔ
چمن ہے تو بہار آنے کے قابل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.