وہ دل میں رہتے ہیں دل کا نشاں نہیں معلوم
وہ دل میں رہتے ہیں دل کا نشاں نہیں معلوم
مکین ڈھونڈ رہا ہوں مکاں نہیں معلوم
سکون پانے لگا ہوں غم محبت میں
کہاں گئیں مری بے تابیاں نہیں معلوم
مسرتوں کا تو سطحی مطالعہ ہے مگر
غم حیات کی گہرائیاں نہیں معلوم
فغاں نصیب کی وارفتگی ارے توبہ
فغاں نصیب کو وجۂ فغاں نہیں معلوم
چمن کی فکر بھی کر آشیاں کی فکر کے ساتھ
کدھر کو ٹوٹ پڑیں بجلیاں نہیں معلوم
وفا شعار تہی دست آئے منزل پر
کہاں کہاں پہ لٹا کارواں نہیں معلوم
شکیلؔ آئنہ ہے دور انقلاب مگر
مآل قسمت ہندوستاں نہیں معلوم
- کتاب : Kulliyat-e-Shakiil Badaayuuni (Pg. 207)
- Author : Shakiil Badaayuuni
- مطبع : Farid Book Depot (Pvt.) Ltd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.