وہ دل کشی تری کیا حسن یار باقی ہے
وہ دل کشی تری کیا حسن یار باقی ہے
شباب باقی نہ اس کا خمار باقی ہے
نگاہ شوق نے آنکھوں سے ان کے پی تھی کبھی
اس ایک جام کا اب تک خمار باقی ہے
تمہارے وعدۂ فردا کا ہے یقیں اب تک
تمام عمر کٹی انتظار باقی ہے
تسلیوں میں مٹایا شعور غم تم نے
تمہیں بتاؤ کہاں اعتبار باقی ہے
مزاج مومن ملت سمجھ میں آیا ہے
جہاں میں تذکرۂ ذو الفقار باقی ہے
رہے گا تاج سروں پر یا سر کٹیں اس جا
اس ایک عزم پہ دار و مدار باقی ہے
بدل سکا نہ مزاج جنوں ابھی میں نے
شرارؔ ذہن پہ کچھ انتظار باقی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.