وہ دوستی کی جاں سے ہر اک تار کھینچ کر
وہ دوستی کی جاں سے ہر اک تار کھینچ کر
میرا یقین لے گیا غدار کھینچ کر
دن موتیوں سے ہاتھ کی مٹھی میں ہیں بچے
یہ وقت لے گیا گلے سے ہار کھینچ کر
ہر سمت بھیڑ شور شرابہ کسے پسند
لے جاتی ہیں ضرورتیں بازار کھینچ کر
افسانہ چل رہا تھا مگر موت لے گئی
دوران زندگی سے ہی کردار کھینچ کر
بس خامشی سے جنگ لڑے جا رہے تھے ہم
وہ لڑ رہے تھے لفظ کی تلوار کھینچ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.