وہ دور ہو گئی اب تک جو میرے پاس میں تھی
وہ دور ہو گئی اب تک جو میرے پاس میں تھی
وہ جس کے جسم کی خوشبو مرے لباس میں تھی
لپٹ گئی مرے سینے سے گھر میں آتے ہی
وہ میٹھے زہر کی ناگن جو میری آس میں تھی
مری رگوں میں اتر کر فساد کرنے لگی
وہی شراب جو اب تک مرے گلاس میں تھی
نہ جانے کس لئے اب روز یاد آتی ہے
وہ ایک لڑکی جو پڑھتی مرے کلاس میں تھی
جو کل تلک بڑا ڈرتی تھی کاکروچوں سے
وہ آج چھپکلی پکڑے ہوئے پلاس میں تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.