وہ ایک لمحہ کہ جب ان کا سامنا ہوگا
وہ ایک لمحہ کہ جب ان کا سامنا ہوگا
وہ ایک لمحہ بہت صبر آزما ہوگا
میں جس کے واسطے آنکھوں میں رات کاٹ آیا
وہ میرے واسطے کیوں جاگتا رہا ہوگا
یہ حال ہے کہ نہیں اپنی بھی خبر مجھ کو
اب اور اس سے بڑا سانحہ بھی کیا ہوگا
زمانہ جس کو کہے ہے تمہارا دیوانہ
تمہیں بھی راہ میں وہ آدمی ملا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.