وہ گاہ گاہ ترا التفات کیا کہنا
وہ گاہ گاہ ترا التفات کیا کہنا
بھلا دیا ہے غم کائنات کیا کہنا
مری نگاہ کو جنت بنا دیا تو نے
ترے شباب کا جان حیات کیا کہنا
مری نگاہ میں کونین کی حقیقت کیا
تری نظر ہے مری کائنات کیا کہنا
مچل رہے ہیں تصور میں حسن کے جلوے
تڑپ رہی ہے جدائی کی رات کیا کہنا
ہر ایک غم سے بچایا غم محبت نے
یہ جاں نواز طریق نجات کیا کہنا
نظر کے سامنے تیرا بدن تھا آئینہ
وہ بے پناہ تجلی کی رات کیا کہنا
تمہیں سکون ہے لیکن مجھے سکون نہیں
حیات عشق کی یہ واردات کیا کہنا
تری نگاہ نے الفت کا ساز چھیڑ دیا
حیات بن گئی اصل حیات کیا کہنا
کسی کی تلخ کلامی کا ذکر کیا سیفیؔ
ہر ایک بات ہے شاخ نبات کیا کہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.