وہ گرم جوشی کا اظہار کر دیا اس نے
وہ گرم جوشی کا اظہار کر دیا اس نے
کہ برف تھا میں شرر بار کر دیا اس نے
تھی اس کے قرب میں جیسے کوئی مسیحائی
چلا گیا ہے تو بیمار کر دیا اس نے
بس ایک اینٹ غلط فہمی کی پڑی مجھ سے
اس ایک اینٹ کو دیوار کر دیا اس نے
اجاڑ دل پہ گھٹا بن کے اس طرح برسا
سلگتے دشت کو گلزار کر دیا اس نے
بہت یقین تھا اقرار کا مگر کاشفؔ
کسے بتائیں کہ انکار کر دیا اس نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.