وہ گل فروش کہاں اب گلاب کس سے لوں
وہ گل فروش کہاں اب گلاب کس سے لوں
نہیں رہا مرا ساقی شراب کس سے لوں
تری تلاش میں اس عمر مستعار کے سال
جو رائیگاں گئے ان کا حساب کس سے لوں
حیات خود ہے سوال اور خود جواب اپنا
سوال کس سے کروں میں جواب کس سے لوں
کسی کے نام جو منسوب ابھی نہیں کی تھی
میں اپنی کھوئی ہوئی وہ کتاب کس سے لوں
تمہارے بعد نہ دیکھوں تمہارے جیسوں کو
تو یہ شبیں یہ امنگیں یہ خواب کس سے لوں
نشہ کسی سے بھی لے لوں شعورؔ آج مگر
وہ روز ابر و شب مہتاب کس سے لوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.