Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ ہم ہوں گے ستم گاروں سے جو ٹکرانے آئیں گے

خان منظور

وہ ہم ہوں گے ستم گاروں سے جو ٹکرانے آئیں گے

خان منظور

MORE BYخان منظور

    وہ ہم ہوں گے ستم گاروں سے جو ٹکرانے آئیں گے

    سر محفل محبت کا سبق دہرانے آئیں گے

    وہ مے جس کو سمجھنے کے لئے پینا پڑے ہم کو

    ہمیں اس کی حقیقت شیخ کیا سمجھانے آئیں گے

    انہیں لب تک نہ لانے کی قسم تم نے تو دے دی ہے

    زبان خلق پر لیکن وہی افسانے آئیں گے

    سکوں کس کا لٹے گا کون خوش ہوگا سر محفل

    نہیں معلوم وہ کس پر کرم فرمانے آئیں گے

    فرشتوں سے خطا ہوتی نہیں انساں سے ہوتی ہے

    سنا ہے اس بہانے شیخ بھی میخانے آئیں گے

    خود اپنی تنگ ظرفی سے چھلک اٹھیں گے محفل میں

    بوقت مے کشی ایسے بھی کچھ پیمانے آئیں گے

    شگون نیک ہے مے خانے کا برباد ہو جانا

    نیا ساقی نئے شیشے نئے پیمانے آئیں گے

    بہار گلستاں منظورؔ جن راہوں سے آئے گی

    چھڑکتے خوں پئے گل جھومتے دیوانے آئیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے