وہ ہر جملہ ادھورا بولتا ہے
وہ ہر جملہ ادھورا بولتا ہے
پھر اس کے بعد چہرہ بولتا ہے
وہ تحت اللفظ ہو یا ہو ترنم
غزل کس کی ہے لہجہ بولتا ہے
ہے عورت اک سلیقے مند گھر میں
سجاوٹ کا طریقہ بولتا ہے
جہنم نام لکھوا لے گا اپنے
بزرگوں سے جو اونچا بولتا ہے
غزل جاویدؔ نے چھیڑی ہے جب سے
جدھر دیکھو اجالا بولتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.